Featuredاسلام آباد
ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کے حوالے سے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 3 مئی سے کرے گا۔ 5 رکنی لارجر بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن سمیت جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں دہری شہریت پر نااہل ارکان کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بدھ کو کیس کی سماعت کرے گا۔