اسلام آباد
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز
اسلام آباد: اوگرا نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ پاکستان ویوز کے مطابق عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے لیے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے۔
اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیےجانے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔