محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر میں سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ لائسنس کے اجراء کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے اسلحہ لائسنس سکیورٹی گارڈز کو فراہم کرینگے، جو اسلحہ چلانے کے حوالے سے تربیت یافتہ ہونگے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ادارے اپنے سکیورٹی گارڈز کیلئے اسلحہ رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلروں سے خریدنے کے پابند ہونگے جس کا ریکارڈ محکمہ داخلہ پنجاب سمیت ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی فراہم کیا جائیگا جبکہ جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب اداروں کے اسلحہ لائسنس منسوخ بھی کئے جا سکتے ہیں۔