اسلام آباد

جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جب کہ اس موقع پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔

ملک بھر میں جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جب کہ اس موقع پر جمعہ کی نماز میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جمعۃ الوداع کے موقع پر دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور حساس ترین علاقوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے لئے پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔

اسلام آباد میں جمعۃ الوداع کا بڑا اجتماع مشہور فیصل مسجد میں بھی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مسجد کے اندرون احاطے سمیت بیرون صحن بھی نمازیوں سے بھر گئے۔ لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا بڑا اجتماع مسجد الشہدا میں ہوا جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں میمن مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسی طرح  پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی اور حبس کے باوجود لوگوں نے سڑکوں پر بھی نمازجمعہ ادا کی۔ جمعتہ الوداع کےعظیم الشان اجتماعات کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اورامت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ روزہ دار رمضان المبارک کی پرکیف ساعتوں کی رخصتی کے خیال سے آبدیدہ بھی ہوگئے۔

دوسری جانب جمعۃ الوداع کے دوران کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئےتھے، تمام چھوٹی بڑی مساجد پر نہ صرف پولیس اہلکار تعینات کئے گئے بلکہ مشکوک افراد کی چیکنگ بھی کی گئی۔ نماز جمعتہ الوداع کی ادائیگی کے بعد تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close