پنجاب

لاہوریوں کے لئے بڑی خوشخبری، اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوگیا

لاہور: لاہور کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کا سول ورکس 88 فیصد اور67 فیصد تک الیکٹریکل ومکینکل ورکس مکمل کرلیا گیا، ٹرینیں چلنے کے لئے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر وزیر اعلی خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج سائٹ آفس میں سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ اورچیف انجینیر ایل ڈی اے مظہرحسین خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیکیج ون کا 93.33 فیصد، پیکیج ٹوکا 82.53فیصد، پیکیج تھری کا 88.87 فیصد جبکہ پیکیج کی فورتھ کا 90.55فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر 88 فیصد سول ورکس مکمل کیاجاچکاہے۔ علاوہ ازیں منصوبے کا 66.65 فیصد الیکٹریکل ومکینیکل ورکس بھی مکمل کر لیاگیاہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جی پی اوچوک میں بیرل نمبر2کی کھدائی مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن کا ایک سے دوسرے سرے تک 27.1 کلومیٹر طویل راستہ بنانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔13.77کلومیٹر طویل پیکیج ون کے 9.73 کلومیٹر حصے پر پٹری بچھا لی گئی ہے، جبکہ 13.42 کلومیٹر طویل پیکیج ٹو میں 5.6کلومیٹر طویل حصے پر پٹری بچھائی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close