Featuredاسلام آباد

انتخابات عبوری حکومت بننے کے بعد 90 نہیں 60 روز میں ہو جائیں گے، شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عام انتخابات عبوری حکومت بننے کے بعد 90 نہیں 60 روز میں ہو جائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات بر وقت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم اتنا اہم عہدہ نہیں جتنا ہم نے بنا دیا ہے، نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے اور امید ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات عبوری حکومت بننے کے بعد 90 نہیں 60 روز میں ہوں گے۔ وزیراعظم نے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں پر پولیس کے تشدد پر معذرت کی اور سابق وزیراعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کل بھی تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close