انٹرٹینمنٹ
”تمہیں میرے پیار کی قدر نہ ہوئی“ فیروز خان کو جواب دینے کیلئے سجل علی نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا، مگر کب اور کس کیساتھ؟ تفصیلات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
لاہور: اداکارہ سجل علی کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے اداکار فیروز خان کی شادی الیزے کیساتھ ہو چکی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کا نام لے کر خوب ’چھیڑ چھاڑ‘ کی۔
سب ہی جانتے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب تھے اور دونوں کی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے دونوں شادی کے خواہشمند تھے مگر کئی وجوہات کی بناءپر ان کے راستے جدا ہو گئے اور فیروز خان نے الیزے خان سے شادی کر لی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیروز خان کو جواب دینے کیلئے اداکارہ سجل علی نے بھی شادی کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کس کیساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سجل علی کی دوستی ان دنوں ایک مشہور شخصیت کیساتھ ہے اور دونوں عنقریب شادی کرنے کا اعلان کریں گے۔