Featuredاسلام آباد

نعیم بخاری کیساتھ پیش آنے والا حادثہ نہیں بلکہ قاتلانہ حملہ تھا، لندن پولیس کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کرلیا

برطانوی پولیس نے معروف قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کو ایک قاتلانہ حملے کی کوشش کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا ہے۔اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے معروف قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بحاری کے ساتھ لندن میں حادثہ پیش آنے کی خبر آئی تھی جس میں نعیم بخاری کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔
نعیم بخاری کے ساتھ یہ حادثہ پیش آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کرتی رہیں اور کہا جا رہا تھا کہ نعیم بخاری حادثاتی طور پر زخمی نہیں ہوئے بلکہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس بھی اب اس واقعے کو قاتلانہ حملے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہی ہے۔اور کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جو مبینہ طور پر نعیم بخاری پر قاتلانہ حملے کرنے میں ملوث ہو سکتا ہے۔
زرائع کے مطابق کسی شخص نے مبینہ طور پر نعیم بخاری کو پلیٹ فارم پر دکھیلا دیا جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔اور بعد ازاں نعیم بخاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔جس میں ایشیائی نسل کے ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو نعیم بخاری پر حملہ کرنے کے بعد لوگوں کے ہجوم میں غائب ہو گیا تھا۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پولیس کے پاس اس مبینہ شخص کی ایک اور ویڈیو بھی موجود ہے جس سے یہ پتہ چل سکتا ہے کہ وہ شخص کس طرف سے آیا۔یاد رہے کہ اس حادثے سے متعلق نعیم بخاری کا اپنا بیان بھی آ چکا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے اپنے ہسپتال سے جاری بیان میں کہا کہ اسٹیشن کے اندر گر کر زخمی ہوا تھا ۔انکا کہنا تھا کہ چکر آنے پر منہ کے بل گرا جس کے باعث شدید چوٹیں آئی تھیں۔
چند روز میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو جاوں گا۔جس وقت یہ حادثہ ہوا تھا اس وقت میری بیٹی اور میری اہلیہ میرے ساتھ تھیں۔اس لیے بروقت طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ نعیم بخاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور تیزی سے روبہ صحت ہیں۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔۔۔سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والا پراپیگنڈا جھوٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
یا درہے کہ کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کو لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر گرنے سے چوٹ آئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ لندن اسپتال میں زیر علاج ہونے پر ن لیگی کارکنان نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نعیم بخاری نے بیگم کلثوم نواز نے لندن میں زیر علاج ہونے پر تنقید کی تھی اور اب وہ خود لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان نے لندن میںنعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close