سندھ

بلاول بھٹو زرداری حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے سے دستبردار

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 12 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کو جلسے کی دعوت دے دی۔ گزشتہ روز کراچی کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کے لئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی پر بلاول بھٹو زرداری بھی بول اٹھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے کہتا ہوں کہ جلسے کےلئے کوئی دوسری جگہ تلاش کریں اور عمران خان کو پیشکش کرتا ہوں کہ آکر حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کا رویہ ہولناک رہا لیکن اس کے باوجود شہر کے امن کے لئے یہ پیشکش کر رہا ہوں کیوں کہ کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے جو خراب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی 2007 کو پیپلز پارٹی کے 14 بے گناہ کارکن عدلیہ کی بحالی کیلئے شہید ہوئے، اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ شہید کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کو کہتا ہوں کہ جلسے کے لئے کوئی اور مقام تلاش کریں اور عمران خان کی پارٹی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کی دعوت بھی دیں کیوں کہ کراچی ہمارا شہر ہے ہم کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کے لئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی پر بلاول بھٹو زرداری بھی بول اٹھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے کہتا ہوں کہ جلسے کےلئے کوئی دوسری جگہ تلاش کریں اور عمران خان کو پیشکش کرتا ہوں کہ آکر حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کا رویہ ہولناک رہا لیکن اس کے باوجود شہر کے امن کے لئے یہ پیشکش کر رہا ہوں کیوں کہ کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے جو خراب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی 2007 کو پیپلز پارٹی کے 14 بے گناہ کارکن عدلیہ کی بحالی کیلئے شہید ہوئے، اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ شہید کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کو کہتا ہوں کہ جلسے کے لئے کوئی اور مقام تلاش کریں اور عمران خان کی پارٹی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کی دعوت بھی دیں کیوں کہ کراچی ہمارا شہر ہے ہم کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close