تعلیم و ٹیکنالوجی

جان بچانے والے اصلی اور مشینی بھنورے

سنگا پور: عام بھنوروں کی پیٹھ پر الیکٹرونک سرکٹس اور ٹرانسمیٹر لگا کر ان کی پرواز کو کنٹرول کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا اور بہت جلد یہ انسانی جانیں بچانے کا کام کرسکیں گے۔

سنگاپور میں نانیانگ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے ایم ٹورکواٹا نامی نر بالغ بھنورے کے ان چار پٹھوں پر باریک الیکٹروڈز لگائے جو پرواز کو قابو کرتے ہیں جبکہ الیکٹروڈز کو ان کی پشت پر لگے سرکٹ سے کنٹرول کیا گیا تھا۔ اس طرح بھنورے زندہ روبوٹس میں تبدیل ہوگئے۔

سائنسدانوں نے الیکٹروڈ سے معمولی برقی جھماکے بھنورے کےعضلات کو بھیجے تو وہ مختلف سمتوں میں پرواز کرنے لگا اور ساتھ ہی اس کے رفتار کم اور زیادہ کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی گئی۔

’ہم نے بھنوروں کی پرواز نقل کرنے والی پیچیدہ مشین بنانے کی بجائے ازخود ایک زندہ کیڑے کو سافٹ روبوٹ میں تبدیل کردیا اور اس کےلیے بھنورے پر کئی اہم پرزے لگائے ہیں،‘ ماہرین نے بتایا۔ اس اہم دریافت کی رپورٹ سافٹ روبوٹ نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close