پنجاب

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 17 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور: پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نجی اور سرکاری اسکول 17 مئی سے 10 اگست تک بند رہیں گے، رمضان المبارک کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان جلد کیا جا رہا ہے جب کہ 17 مئی کے بعد اسکول بند نہ کرنے والے اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اگر پھر بھی اسکول بند نہ ہوئے تو بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے دوران سمر کیمپ لگایا جاسکتا ہے لیکن اسکی کوئی فیس نہیں ہوگی اور اگر سمر کیمپ کی کوئی اسکول فیس لے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ چھٹیوں کی فیس ایک ایک ماہ کی کرکے لی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close