رواں ماہ ایسا نظارہ آسمان پہ دیکھنے کو ملے گا کہ۔۔۔۔ ناسا نے عوام کیلئے اہم اطلاع جاری کردی
اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے بسااوقات سیارے زمین کے قریب ترین آ جاتے ہیں جو ستاروں کو قریب سے دیکھنے کے شوقین افراد اور ماہرین فلکیات کے لیے ایک نادر موقع ہوتا ہے۔ ایسے ہی ان دنوں ستارہ مشتری کئی سالوں بعد زمین کے قریب کم ترین فاصلے سے گزر رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ ”ہر دو سال بعد مشتری، زمین اور سورج ایک سیدھ میں آ جاتے ہیں۔ اس ترتیب میں زمین، مشتری اور سورج کے درمیان میں ہوتی ہے۔ ان دنوں ایک بار پھرتینوں ایک سیدھ میں آنے جا رہے ہیں اور مئی کا پورا مہینہ مشترکہ زمین کے قریب ترین رہے گا۔“ناسا کے مطابق رواں ہفتے مشتری کا زمین سے فاصلہ صرف 66کروڑ کلومیٹر رہ جائے گا،اور اس کے بعد بتدریج اس میں اضافہ ہوناشروع ہو جائے گا۔ اس وقت تینوں ایک سیدھ میں ہیں اور زمین کا مشتری سے فاصلہ کم ترین ہے۔ دو سال قبل جب مشتری اس پوزیشن میں آیا تھا، اس کی نسبت رواں سال 80لاکھ کلومیٹر مزید زمین کے قریب ہو گا اور ان دونوں سیاروں میں اتنی قربت کئی سالوں کے بعد ہونے جا رہی ہے۔ میلبرن یونیورسٹی کی ماہر فلکیات تانیا ہل کا کہنا ہے کہ ”جب مشتری سورج کے بالکل مخالف سمت میں آتا ہے تو ان دونوں کی زمین کے ساتھ یہ پوزیشن ہوتی ہے کہ تینوں سیدھ میں آ جاتے ہیں۔ اس سال مشتری سیدھ میں آنے کے بعد جتنا بڑا اور روشن نظر آ رہا ہے، کئی سالوں سے اتنا نہیں ہوا۔“