دنیا

امریکی سفارتخانہ نے اپنا ٹویٹر ہینڈلر تل ابیب کی جگہ مقبوضہ بیت المقدس کرلیا

اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے موقع پر امریکا نے سفارت خانے کا ٹویٹر ہینڈلر تبدیل کرلیا جب کہ اسرائیلی ادارے نے ٹرمپ کی تصویر والا یادگاری سکہ بھی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے.بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ممکنہ طور پر اگلے ہفتے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہوجائے گی۔ اس موقع پر امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کا ہینڈلر تل ابیب سے تبدیل کر کے یو ایس ایمبیسی یروشلم (USEmbassyJerusalem@) رکھ دیا ہے۔ جس کا ہینڈلر اب (USEmbassyjlm@) ہوگا تاہم اب بھی بیک ڈراپ میں تل ابیب کی ساحلی پٹی کی تصویر موجود ہے۔امریکی سفارت خانہ برائے تل ابیب نے اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹویٹر ہینڈل سے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی سے متعلق ہر اہم خبر سے آگاہ کیا جائے گا۔ جب کہ ایک ’فین ٹویٹر اکاؤنٹ‘ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی تنظیم نے ٹرمپ کے عکس والے سکے کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے جس کی تصویر جاری کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے گزشتہ برس مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کا عندیہ دیا تھا جس کی عالمی قوتوں سمیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی مخالفت کی تھی تاہم امریکا کی جانب سے سفارت خانے کی منتقلی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close