پنجاب

حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، بالخصوص جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں، نواز شریف 3 بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے سروسز اسپتال لاہور میں زیرِعلاج وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں، ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close