Featuredسندھ

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

کراچی: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور کل پہلا روزہ ہوگا جب کہ پہلی بار دنیا بھر میں ماہ صیام ایک ہی دن شروع ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، ڈی جی وزارت مذہبی امور نے شرکت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جب کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں ملک بھر سے موصول ہوئی جسے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے قبول کیا جس کے بعد 1439 ہجری کا پہلا روزہ کل 17 مئی بروز جمرات کو ہوگا ۔

واضح رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا پہلا روزہ کل جمعرات 17 مئی کو ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close