Featuredاسلام آباد

شہباز شریف کی زیر صدارت نواز لیگ کا پارلیمانی اجلاس

مسلم لیگ نواز کے ارکان پارلیمنٹ نے شہباز شریف سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران نواز شریف کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں پارٹی کو درپیش مشکلات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں اراکین نے شہباز شریف کے سامنے اپنی مشکلات کا ذکر کیا اور موقف اپنایا کہ نواز شریف کے بیان کے بعد ماحول کافی ناسازگار ہو گیا ہے جس کے باعث الیکشن مہم میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، رہنمائی فرمائیں ایسے حالات میں ہم کیا کریں۔ شہباز شریف نے ارکان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے تحفظات اور تجاویز نواز شریف تک پہنچاوٴں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close