اسلام آباد

عام انتخابات میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018ء میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018ء میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آر کو مطلوبہ مقدار میں سیاہی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لیے 5 لاکھ 59 ہزار 125 اسٹیمپ پیڈ جب کہ ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار 485 مارکر استعمال ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کیلئے کم سے کم 2 لاکھ 30 ہزار ان مٹ مارکر، 3 لاکھ 13 ہزار اسٹیمپ پیڈ، سندھ میں 94 ہزار 341 ان مٹ مارکر، 1 لاکھ 32 ہزار 741 اسٹیمپ پیڈ اور خیبر پختونخوا کیلئے 62 ہزار 94 جب کہ بلوچستان کیلئے 20 ہزار 50 ان مٹ مارکر تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا طلب کیا ہے، چاروں صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 21 مئی تک ڈیٹا بھجوا دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close