لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔ پاکستان نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، حمزہ شہباز اور پرویز رشید سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے حوالے سے حتمی سفارشات مرتب کی گئیں۔ شرکا نے نیب مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ ملکی و سیاسی معاملات سمیت دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔