پنجاب

شہباز شریف کے داماد کا نیب سے عدم تعاون، گرفتاری کا امکان

صاف پانی کمپنی سکینڈل میں وزیراعلی پنجاب کے داماد علی عمران آج پھر نیب حکام کے سامنے پیش نہ ہوئے، عدم تعاون پر ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف 5 بار طلب کرنے کے باوجود صرف ایک بار پیش ہوئے،آخری بار وہ 24 اپریل کو پیش ہو ئے تھے جہاں وہ پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد انہوں نے نیب سے سوالات کے جواب جمع کرانے کے لئے 3 مئی تک کا وقت مانگا تھا،اسکے بعد وہ3 ، 7 اور 21 مئی کو علی عمران نیب میں پیش نہ ہوئے اور نہ ہی انہوں نے نیب کی جانب سے بھجوایا گیا سوالنامہ واپس بھیجا ہے ا ورنہ ہی کسی قسم کے ثبوت فراہم کئے ہیں۔خیال رہے نیب حکام نے چوبیس اپریل کو علی عمران یوسف سے 14 سوالات کئے، جن میں سے وہ 11 کے جوابات نہ دے سکے۔ انہوں نے نیب کو کہا تھا کہ وہ بیرون ملک نہیں جائیں گے لیکن وعدہ کر کے بھی بیرون ملک چلے گئے، جس کے بعد پیش نہ ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close