Featuredدنیا

پریانکا چوپڑاکی بنگلہ دیش میں مقیم مظلوم روہنگیا مہاجرین سے ملاقات

ڈھاکہ: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزین سے ملاقات کی اوران کے ساتھ وقت گزارا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا 2016 سے بین الاقوامی ادارے یونیسیف کی سفیر ہیں اور وہ گزشتہ روزیونیسیف کی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش میں مقیم مظلوم روہنگیا مسلمان مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بنگلہ دیش پہنچیں جہاں انہوں نے نہ صرف پناہ گزینوں کے ساتھ ملاقات کی بلکہ ان کے ساتھ گھل مل بھی گئیں۔

روہنگیا پناہ گزینوں کے ساتھ ملاقات کی تصاویر پریانکا نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور جذباتی پیغام لکھتے ہوئے اطلاع دی کہ وہ اس وقت بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں موجود ہیں جو دنیا کے سب سے بڑے مہاجرین کیمپوں میں سےایک ہے، 2017 کےوسط میں دنیا نے میانمار (برما)کی دل دہلادینے والی تصاویر دیکھیں۔ اس ظلم کے بعد تقریباً 7 لاکھ روہنگیا سے تعلق رکھنے والےافراد نے بنگلہ دیش ہجرت کی جن میں 60 فیصد بچے شامل ہیں۔

یہاں پر بہت ساری خواتین مہینے گزرجانے کے باوجود اب بھی کمزور ہیں جب کہ بہت سارے لوگ مختصر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں اور انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ انہیں اگلی غذا کب ملے گی۔

یہاں موجود لوگ جیسے ہی محفوظ تصور کرنے لگتے ہیں مون سون کا موسم آجاتا ہے ان کی بنائی ہوئی دنیا کو تباہ کرنے کیلئے۔ یہاں بچوں کی ایک پوری نسل موجود ہے جن کا کوئی مستقبل نہیں، ان کی مسکراہٹ میں ان کی آنکھوں کا خالی پن دیکھا جا سکتا ہے۔ ان بچوں کو ہماری توجہ، ہمدردی اور مدد کی ضرورت ہے۔ دنیا کو چاہئیے کہ ان کی مدد کرے یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close