Featuredاسلام آباد

چیئرمین نیب طلبی؛ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس پھر ملتوی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔

پاکستان ویوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں پیش ہونا تھا تاہم اجلاس چیئرمین کمیٹی چوہدری اشرف کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نوازشریف پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بھارت بھیجنے کے بیان پر وضاحت دینے کے لیے پیش ہونا تھا۔

اس سے قبل 16 مئی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میری پہلے سے میٹنگ اور مصروفیات طے تھیں، اس لیے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا، کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close