بلوچستان

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں سب سے بڑے دہشتگرد ہیں، سید محمد فضل آغا

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری سید محمد فضل آغا نے ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں سب سے بڑے دہشتگرد ہیں۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کا ناحق خون بہانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا۔ قوام متحدہ اور عالم اسلام قراردادوں کے حد تک نہ رہیں اور فلسطین کو اسرائیل کے قبضہ سے چھڑایا جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملنے والے وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں جو بیان دیا ہے، وہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ اس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے امریکہ سے روابط ختم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں اگر کوئی دہشتگرد ہے، تو وہ امریکہ اور اسرائیل ہے۔ اسرائیل نے فلسطینی عوام کے ناحق خون بہانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی سکیورٹی کونسل صرف قرار داد کی حد تک نہ رہے، بلکہ اسرائیل کے قبضہ سے فلسطین کو چھڑانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔ دور حاضر میں مسلم ممالک کو چاہیئے کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close