دنیا

سعودی شہزادے نے بادشاہ کے خلاف بغاوت کر دی، ایسا اعلان کر دیا کہ پورے ملک میں کھلبلی۔۔۔

سعودی عرب جیسے ملک میں کس کی مجال ہے کہ وقت کے حکمران کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہو، مگر جب علم بغاوت بلند کرنے والا خود بھی شاہی خاندان سے ہو تو بات ذرا مختلف ہے۔ مملکت کی حالیہ تاریخ میں یہ واقعہ پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے کہ ایک ناراض سعودی شہزادے نے شاہی خاندان کی اہم ترین شخصیات سے مطالبہ کردیا ہے کہ وہ شاہ سلمان کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کرلیں۔ویب سائٹ ’مڈل ایسٹ آئی‘ کے مطابق جرمنی میں پناہ گزیں پرنس خالد بن فرحان نے یہ اپیل پرنس احمد بن عبدالعزیز اور پرنس مقرن بن عبدالعزیز سے کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ”شاہ سلمان و شاہی خاندان کے غیر منطقی و غیر دانشمندانہ اقتدار کے باعث مملکت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے۔“ پرنس خالد کو 2013ءمیں جرمنی نے سیاسی پناہ دی تھی اور وہ تاحال جرمنی میں ہی مقیم ہیں۔مڈل ایسٹ آئی کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا ”اگر احمد اور مقرن اکٹھے ہوجائیں تو شاہی خاندان کے 99 فیصد افراد، سکیورٹی سروسز اور فوج ان کے پیچھے کھڑے ہوں گے۔“ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کنگ سلمان کے حیات برادران میں سے سب سے بڑے ممدوح بن عبدالعزیز کے حالیہ بیانات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ شاہی خاندان میں مجموعی طور پر بہت عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ”شاہی خاندان میں بہت غصہ پایا جاتاہے، اسی معلومات کی بناءپر میں نے پرنس احمد اور پرنس مقرن ، جو کہ عبدالعزیز کے بیٹے ہیں اور اعلیٰ تعلیمیافتہ ہیں، سے اپیل کی ہے۔ وہ اہلیت رکھتے ہیں اور صورتحال کو بہتر بناسکتے ہیں۔ وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم سب ان کے پیچھے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔“ناراض شہزادے کا مزید کہنا تھا کہ احمد بن عبدالعزیز، جو کہ سابق وزیر داخلہ اور نائب وزیر داخلہ رہے ہیں، کو سکیورٹی فورسز اور قبائل کے اہم حصوں کی حمایت حاصل ہے۔ مقرن بن عبدالعزیز کو ابتدائی طور پر ان کے بھائی شاہ سلمان نے ولی عہد مقرر کیا تھا لیکن بعدازاں ان کی جگہ 2015ءمیں محمد بن نائف کی تقرری کردی گئی۔ بعد ازاں ان کی جگہ موجودہ ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے لے لی۔پرنس خالد کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس اور فوج میں موجود افراد کی بڑی تعداد کی جانب سے ای میلز موصول ہورہی ہیں جن میں ان کے لئے حمایت کا اظہار کیا جارہا ہے، اور یہ کہ اسی بناءپر وہ اپیل کررہے ہیں کہ پرنس احمد بن عبدالعزیز اور مقرن بن عبدالعزیز قدم بڑھائیں اور موجودہ صورتحال کو تبدیل کر دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close