اسلام آباد
صدر ممنون حسین دس روزہ دورے پہ سعودی عرب چلے گئے
صدر پاکستان ممنون حسین سعودی عرب کے دس روزہ نجی دورہ کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے.جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر ڈپٹی گو رنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبدللہ بن بندر نے انہیں رخصت کیا. اس موقع پر سفیر پاکستان اور قونصل جنرل و سعودی حکومتی و پاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے.صدر پاکستان جو اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ دس دن یہاں موجود رہے نے اس دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی اور مسجد نبوی شریف میں حاضری دی نوافل ادا کئے اور روضہ رسول ﷺ پر درود و سلام پیش کیا۔ صدر پاکستان نے رمضان کے ابتدائی ایام بھی مکہ اور مدینہ منورہ میں گزارے اور عبادت کی۔