Featuredدنیا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جاری بربریت اوراشتعال انگیزی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اب ایک بارپھربھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کوگرفتارکیا اورپھرفائرنگ کرکے شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیروادی مکمل طورپرسوگوارہے جب کہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close