Featuredپنجاب

لاہورمیں عوام کولوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ اب وولٹج کی کمی پیشی کا بھی سامنا

لاہور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ اب صارفین کووولٹج کی کمی پیشی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

پاکستان ویوز کے مطابق لاہورکے اکثرعلاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ تواپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے مگر صارفین کے لیے سب سے زیادہ مسئلہ کم وولٹیج نے پیدا کردیا ہے۔ 220 کے بجائے صرف 100 سے 150 وولٹیج آرہا ہے جس کی وجہ گھروں میں قیمتی برقی اشیا جل رہی ہیں۔

لیسکو ذرائع نے بتایا کہ گرمی زیادہ پڑنے سے بجلی کے ترسیلی نظام پرلوڈ بڑھ گیا جس کی وجہ سے سسٹم اوورلوڈ ہو چکا ہے اورٹرپنگ کے ساتھ وولٹج کم زیادہ ہونے لگے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم اپ گریڈ کرنے پر20 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اورکچھ علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام اوورلوڈ ہے اس کو بھی جلد دور کر لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close