انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سونیا حسین نے پاؤں میں ایسی چیز پہن لی کہ کوئی پاکستانی لڑکی سوچ بھی نہیں سکتی، سوشل میڈیا صارفین حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے

لاہور: کافی عرصہ ہو گیا ہے سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ”بندوقیں“ سونیا حسین کی جانب تان رکھی ہیں اور وہ کچھ بھی کر لیں، تنقید شروع ہو جاتی ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران پریانکا چوپڑا کی نقل کرنے پر سونیا حسین کو تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔

پاکستانی دعویٰ کرتے ہیں کہ سونیا حسین پریانکا چوپڑا جیسا لباس پہن کر بال بنا کر ان کی نقل اتارتی ہیں اور اس حوالے سے ان کی تصاویر پر جس طرح کے تبصرے کئے جاتے رہے ہیں انہیں ہضم کرنا خاصا مشکل ہے۔

سونیا حسین اس وقت اپنی آنے والی فلم ’آزادی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی سامنے آنے والی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر آپ کو اس کا اندازہ بھی ہو جائے گا۔

فلم کی پروموشن کیلئے حال ہی میں بلاگرز میٹنگ ہوئی اور سونیا حسین نے اس کیلئے جن جوتوں کا انتخاب کیا، پاکستانی لڑکیاں انہیں پہننے کا سوچ بھی نہیں سکتیں جبکہ تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے جوتے دیکھ کر حیرت کے سمندر میں مبتلا ہو گئے۔

سونیا حسین کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ایک پاﺅں میں سفید اور دوسرے پاﺅں میں کالے رنگ کا جوتا پہن رکھا ہے اور یہ نیا فیشن پاکستانیوں کو ہضم نہ ہو سکا۔

ایک صارف نے لکھا ”پتا نہیں الگ نظر آنے کیلئے کچھ بھی“

ایک صارف کا کہنا تھا ”حیرت انگیز جوتے، میں تو دیکھتے ہی مر گیا“

ایک صارف نے کہا ”سونیا یہ کیا فیشن ہے؟ اپنے پاس سے فیشن کیا ہے“

ایک صارف نے لکھا ” بہت ہی برا فیشن“

ایک اور صارف نے کہا ” جوتے پہننے کے حوالے سے اس کی عقل کو کیا ہو گیا ہے“

ایک صارف نے لکھا ”یہ کوئی سٹائل نہیں ہے بلکہ جب کسی کا ایک جوتا گم ہو جاتا ہے لیکن دوسرا موجود ہوتا ہے تو پھر وہ مختلف جوتوں کو ملا کر جوڑا بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اسے غربت کہتے ہیں، پروموشن نہیں۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہاہاہا“

ایک صارف نے لکھا ”یہ کیا بے وقوفی ہے“

ایک صارف نے کہا ”مطلب کچھ بھی؟ حد ہو گئی ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”یہ فیشن باقی تھا؟ حد ہے“

ایک صارف کا کہنا تھا ”شائد یہ ایک ہی رنگ کے جوتے پہننا بھول گئی ہے اورجب اسے یہ احساس ہوا تو اس نے کہا کہ یہ نیا فیشن ہے اور پھر اس غلطی کو نئے فیشن کے طور پر متعارف کروا دیا گیا“

ایک صارف ان کی تعریف کرتا نظر آیا جس نے لکھا ” ہر کسی میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوتی۔۔۔ “

ایک صارف نے لکھا ”جیسے آپ زندگی گزارتی ہیں! بہت کمال ہے“

ایک صارف کا کہنا تھا ”مجھے آپ کی خوداعتمادی بہت پسند ہے۔۔۔ آپ بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close