سندھ

جامعہ کراچی ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان 2016،امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

جامعہ کراچی نے ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان برائے 2016 کے تحت امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے.

جامعہ کراچی کے سیمسٹر ایگزامینیشن سیکشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 1974 سے تاحال جامعہ کراچی کے ایسے طلبہ جن کا جامعہ کراچی میں مارننگ و ایوننگ اور الحاق شدہ کالجز کے تحت کا انرولمنٹ ختم ہوچکا ہے یا وہ ایک یا زائد کورس میں فیل ہونے کے باعث اپنا ڈگری کورس مکمل نہیں کرسکے ہیں تو وہ ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان برائے 2016 کے تحت 22 اگست کو منعقد ہونے والے امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں مارننگ کے طلبہ امتحانی فارم سیمسٹر سیل میں موجود کاؤنٹر جبکہ ایوننگ پروگرام کے طلبہ ڈائریکٹوریٹ آف ایوننگ پروگرام اور الحاق شدہ کالجز کے طلبہ اپنے متعلقہ کالجز سے امتحانی فارم حاصل کر سکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ شعبے کے سربراہ، ڈائریکٹر اور انچارج سے تصدیق کرانے کے بعد 9 اگست 2016 تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ الحاق شدہ کالجز کے طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں بزریعہ پے آرڈرفارم اور فیس جمع کراسکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close