سندھ

کراچی میں پائیدار امن کیلیے تعصب کا خاتمہ ضروری ہے، آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ شہر میں پائیدار امن کے لیے تعصب کا خاتمہ ضروری ہے اور سخت پولیسنگ سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے دماغوں میں تعصب کا زہر گھولا گیا، شہر میں پائیدار امن کے لیے تعصب کا خاتمہ ضروری ہے، یہ پہلا آپریشن نہیں کراچی میں پہلے بھی کئی آپریشن ہوچکے ہیں، آخر کیوں کراچی میں بار بار آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے، سخت پولیسنگ سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ شہر میں ہر جگہ چھوٹی چھوٹی مافیاز موجود ہیں، معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی جرائم پیشہ عناصر کراچی آتے ہیں، پنجاب اور سندھ پولیس نے 15 لاکھ جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ مرتب کیا ہے،
آ
ئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس اہلکار 27 ہزار جبکہ لاہور میں 28 ہزار ہیں، شہر قائد میں 7 سے 8 ہزار نئے اہلکار بھرتی کیے گئے ہیں، شہر کے سیکیوریٹی انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ڈیپ سی پورٹ تو بن گیا لیکن انفرااسٹرکچر کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، لاہور کا سیف سٹی پراجیکٹ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے، لاہور کی ڈولفن فورس ایک جدید فورس ہے جو بہتر کام کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close