سندھ

اویس شاہ اغوا: حساس اداروں کو 21 جولائی تک کا نوٹس جاری

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت ہوئی، اضافی سیکیورٹی پرعدالت برہم ہوگئی، اویس شاہ کے معاملے پر حساس اداروں کو بھی 21 جولائی تک کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امیر مسلم ہانی کی سربراہی میں تشکیل کردہ بنچ نے آج بروز جمعہ کراچی بدامنی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجادعلی شاہ کے مغوی بیٹے اویس شاہ کے کیس سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ جسٹس فیصل عرب نے استسفار کیا کہ اویس شاہ کے اغوا کو 25 دن گزرچکے ہیں پولیس نے اب تک کیا کیا ہے؟۔

جسٹس امیرہانی نے پے رول سے متعلق رپورٹ دو ہفتے میں طلب کرتے ہوئے کہ رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو افسران کی چھٹی کردی جائے گی۔

چیف سیکرٹری کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایس ایس پی محمد فاروق کے خلاف کارروائی کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، اورکمیٹی کو19جولائی تک سفارشات بھیجنےکاحکم دیاہے۔

سماعت کے دوران جسٹس گلزارنے آئی جی سندھ سے استسفار کیا کہ عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری آپ کے لیے لگائی گئی ہے؟۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ’’بلاوجہ سڑک بلاک کی گئی ہے‘‘، شاہین کمپلیکس کے سامنے سے فی الفورپولیس ہٹائی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close