نوازشریف کا بیان اسد درانی سے بھی زیادہ خطرناک، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے
پاکستان تحریک انصاف کےصوبائی سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہجنرل (ر) اسددرانی کے خلاف کارروائی اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا خوش آئند ہے ، نوازشریف کا بیان اسد درانی سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور ان کے خلاف بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان کے خلاف بھی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سید صمصام بخاری نے کہاکہپی ٹی آئی 2018 ء کا الیکشن جیت کا وفاق سمیت صوبوں میں بھی حکومت بنائیگی، چند ماہ بعد چیئرمین عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوں گے، تحریک انصاف کی حکومت ہنگامی بنیادوں پر غریب عوام کو غربت کی چکی سے نجات دلائے گی۔انہوں نے کہا کہشریف فیملی کی کرپشن کے چرچے پورے ملک میں سنائی دے رہے ہیں،نوازشریف کی کرپشن میں مریم نوازبرابر کی شریک ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام رہی ہے، موجود ہ حکمرانوں نے عوام کو غربت ، بیروزگاری اور لاقانونیت کے تحفے دیئے ہیں، نوازشریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے اداروں کے خلاف زہراگل رہے ہیں ، نوازشریف کابیان پاکستان کے لئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے ۔سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ جنرل (ر) اسددرانی کے خلاف کاروائی اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا خوش آئند ہے ، نوازشریف کا بیان اسد درانی سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور ان کے خلاف بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان کے خلاف بھی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔