ن لیگ اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں میں فائرنگ ، 1 شخص جاں بحق
مظفر آباد میں مسلم لیگ نوا ز اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں میں تصاد م کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق ہو گیا جس کا تعلق نواز لیگ سے بتایا جاتا ہے
الیکشن مہم کے دوران مسلم لیگ نواز اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی جو مسلح تصاد م کی شکل اختیار کر گئی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک کارکن موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
مرنے والے کارکن کا تعلق نواز لیگ سے بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس نے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی ۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ اور قتل کے بعد مظفر آباد کے علاقے میں ہنگامے شروع ہو چکے ہیں اور حالات کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں تاہم پولیس مشتعل کارکنوں کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حویلی میں بھی نواز لیگ کے دو کارکن جاں بحق ہوئے تھے تاہم آج تیسری ہلاکت کی خبربھی سامنے آگئی ہے۔