دنیا
میں آئسکریم پہنچانے جا رہا ہوں، فرانس میں نیس حملے سے قبل حملہ آور کا پولیس کو بیان
نیس: فرانس کے شہر نیس میں دہشتگردکے ’ٹرک حملے ‘سے متعلق مزید تفصیلات اور متعلقہ خبروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والا ٹرک واقعہ سے 9گھنٹے پہلے ہی اس متاثرہ گلی کے قریب پارک کردیا گیاتھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک ڈرائیور مقامی شخص محمد لحواحج بوہلال پیشے کے لحاظ سے ایک ڈلیوری ڈرائیور تھا ۔پولیس حکام کے ریکارڈ کے مطابق وہ تشدد اور چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا تھا۔ملزم جب اسلحہ اور گرنیڈ سے بھر اٹرک کارروائی کے لیئے لے جا رہا تھا تو پولیس نے اسے روکا تھا جس پر ملزم نے بتایا کہ وہ آئس کریم پہنچانے جا رہا ہے تو پولیس نے اسے جانے کی اجازت دیدی۔قبل ازیں طویل پارکنگ پر پولیس نے اسے گلی سے ٹرک ہٹانے کا کہا تھا لیکن اسے ہٹانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ۔
ڈیلی میل کے مطابق بشمول ہفتہ اتوار کی تعطیل قومی سطح کی تقریبات کے موقع پر بڑی گاڑیوں کو شہر کے اندر آنے کی اجازت ہی نہیں دی جاتی چاہے وہ ڈلیوری کیلئے ہی کیوں نہ آئیں۔
پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے روا رکھی جانے والی اس غفلت پر میڈیا میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات ایک ٹرک ڈرائیور نے فرانسیسی شہر نیس میں قومی تقریب کے موقع پر ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا جس کی وجہ سے 84افراد ہلاک جبکہ 150کے قریب زخمی ہو گئے ۔