سندھ

عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار کی ضمانت منظورکرلی

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار شیبا احمد کی ضمانت منظورکرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار شیبا احمد کے 2 لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ شیبا احمد کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہہ میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیفنس سے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے إسماعیلی برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close