انٹرٹینمنٹ
پاکستانی کرکٹرز کی بیویوں کی انوکھی سیلفی
لندن : لارڈز ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی بیویاں بھی موجود ہیں، مصباح الحق کی اہلیہ نے گرین شرٹس کپتان کی شاندار کارکردگی کے بعد تمام خواتین کے ساتھ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے سیلفی لے کر ٹویٹر پر شیئر کردی۔
مصباح الحق نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کی اور اسے اپنی اہلیہ کے نام کیا، جس کے بعد عظمیٰ خان نے ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے دیگر کھلاڑیوں کی فیملیز کے ساتھ ایک سیلفی لے کر ٹویٹر پر شیئر کردی۔
عظمی خان نے مصباح الحق کیلئے پیغام میں لکھا کہ آپ کی سنچری سنچری اور پش اپس دیکھ کر دل انتہائی خوش ہوا۔