تجارت

قرضوں کا بڑھتا حجم؛ پاکستان پر بیل آؤٹ پیکیج کا خطرہ منڈلانے لگا، عالمی جریدہ

اسلام آباد: پاکستانی قرضوں کے بڑھتے حجم کے باعث پاکستان پر ایک بار پھر آئی ایم ایف کے بیل آئوٹ پیکیج کا خطرہ منڈلانے لگا۔

عالمی جریدے بلوم برگ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئندہ 5 ماہ میں 3 ارب ڈالر آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، پیرس کلب اورچین کو ادا کرنے ہیں، دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے بیل آوٹ پیکیج کی ضرورت ہوگی جوآئی ایم ایف سے ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورت حال سستے خام تیل، آئی ایم ایف کے 6.6 ارب ڈالرپیکیج اور چین کی 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سبب معاشی نمو 10 سال کی بلندترین سطح پر تھی تاہم چینی درآمدات کی وجہ سے ملک کا جاری خسارہ رواں سال 50 فی صد بڑھاہے۔

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر3 سال کی کم ترین سطح پرہے۔ صورت حال کی وجہ سے روپے کی قدردومرتبہ کم ہوئی ہے جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے صورت حال کومزید خراب کررہے ہیں۔ اسلام آباد پر بیجنگ کے بڑھتے قرضوں کی ادائیگی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔بلوم برگ کے مطابق 2013 سے پاکستان کے قرضوں اور واجبات کی شرح 76 فی صد اضافے سے 92 ارب ڈالر ہو چکی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close