Featuredاسلام آباد

عمران خان کا پارٹی ٹکٹ کیلئے پیسے مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کے لئے پیسے مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کیلئے پیسے کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع دی جائے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو حتمی ٹکٹ دینے کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔ خیال رہے کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close