اسلام آباد

سیکورٹی گارڈ ہلاکت،رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر پر سیکورٹی گارڈ ہلاکت کیس ميں فرد جرم عائد نہ ہو سکی،عدالت نے فريقين کو صلح کےلیے وقت دے ديا

رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ڈرائیور ذوالفقار بھٹی اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کے روبرو عدالت میں پيش ہوئے ، ملزم شیخ روحیل اصغر نے موقف اختيار کيا کہ وہ کلمہ پڑھ کر کہتے ہيں، حادثے کے وقت گاڑی میں نہیں تھے، پیشی کےلیے آتے وقت ان کےساتھ تین ڈرائیورز ہوتے ہیں،وہ گاڑی چلاتے ہی نہیں ہیں. فاضل جج نے شيخ روحيل اصغر سے مخاطب ہوئے کہا کہ وہ صلح کر لیں تاکہ مدعیہ کے بچوں کا کچھ بن جائے،عدالت نے فریقین کو صلح کے لیے وقت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ کوہسار پولیس نے سیکیورٹی گارڈ راز محمد کو کچلنے پر رکن قومی اسمبلی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close