سرائیکستان یکجہتی کانفرنس، ٹانک سے اوکاڑہ تک صوبہ لینے کا عزم
سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیراہتمام سرائیکستان یکجہتی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ، کرنل عبدالجبار عباسی صدر، خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ، ظہور دھریجہ، خواجہ راول معین کوریجہ، مہدی الحسن شاہ، ملک اللہ نواز وینس، اکبر انصاری ایڈووکیٹ، مظہر کات، نذیر کٹپال، جام اظہر مراد، کے کے کورائی، اصغر نہڑ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شناخت سے دستبردار نہیں ہوں گے، جنوبی پنجاب صوبہ کو مسترد کرتے ہیں، جنوبی پنجاب محاذ کے نام سے سرائیکیوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے، جنوبی پنجاب محاذ 40 دن تک بھی زندہ نہیں رہ سکا، قوم کا مقدمہ کس طرح لڑے گا، ٹانک سے اوکاڑہ تک سرائیکستان لے کر رہیں گے۔ سرائیکی وسیب کی عوام سرائیکستان صوبہ محاذ کی قیادت کو کامیاب کرا ئے امیدواروں کو ووٹ دیں، الیکشن میں ایک نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر رہے ہیں۔ کانفرنس سے قاری خورشید رضا، چو ہدری اجمل ایڈووکیٹ، رانا محمد ارشد تاجر رہنما، جام فیض اللہ، شعیب پنوار نے بھی خطاب کیا۔