Featuredاسلام آباد

نوازشریف کی تینوں ریفرنسز پر ایک ساتھ فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تینوں ریفرنسز پر ایک ساتھ فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے تینوں ریفرنسز پر اکٹھے دلائل دینے اور فیصلہ سنانے کی درخواست مسترد کردی۔

جج احتساب عدالت محمد بشیر نے نواز شریف کے معاون وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے، دلائل سن کر فوری فیصلہ سنادوں گا، اتنے والیم ہیں، ان کو پڑھ کر فیصلہ لکھنا ہے تاہم آپ کوتحریری حکم نامہ آج دے دیں گے جب کہ کل العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کو طلب کرلیتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close