پنجاب

ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں تحریک انصاف اپنی کارکردگی اور اناڑی پن سے قوم کو قائل کر چکی ہے۔

لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام کا معاملہ سابق میاں بیوی کا ہے جب کہ ریحام خان سے ملاقات یا رابطے کی ہم دونوں تردید کر چکے ہیں لہذا نامناسب بات ہے کہ ہمیں سابق میاں بیوی کے معاملے میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان نے مجھ سے پوچھ کر شادی نہیں کی تھی، ابھی کوئی قانونی کارروائی نہیں کروں گا کہ اس مسئلے سے زیادہ اہم مسائل موجود ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی اور اناڑی پن کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر کس طرح یوٹرن لیے ہیں، عمران خان ثابت کر چکے ہیں وہ ملکی قیادت کے اہل نہیں، ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں، یہ اپنی کارکردگی اور اناڑی پن سے قوم کو قائل کر چکے ہیں کہ وہ اہل نہیں، 5 سال میں جو خیبرپختونخوا میں انہوں نے کیا سب کے سامنے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close