اسلام آباد

سینیٹ : عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنیکی قرارداد متفقہ طورپر منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنیکی قرارداد متفقہ  طورپرمنظور کرلی۔ایدھی کو نوبل انعام دلانے کےلئے 6رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفرالحق اوراعظم سواتی نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنیکی قرارداد پیش کی۔ ایوان نے قرارداد کو متفقہ منظورکرلیا ۔ چیئرمین رضا ربانی کاکہنا تھا کہ ہر سینیٹر اپنی جولائی کی تنخواہ میں سے 20ہزار روپے ایدھی فاﺅنڈیشن کو دیگا۔ ان پیسوں سے ایدھی فاﺅنڈیشن کےلئے 4ایمبولینسیں خرید ی جائینگی۔ چیئرمین سینیٹ نے ایدھی کو نوبل انعام دلانے کےلئے 6رکنی کمیٹی بھی قائم کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close