پنجاب

شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا امکان

ڈی جی خان: لغاری خاندان نے میاں شہباز شریف کیلئے ڈیرہ غازی خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ 192کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، ڈیرہ غازی خان سے الیکشن لڑنے کی دعوت انہیں لغاری سرداروں کی طرف سے دی گئی۔ 2013ء کے عام انتخابات میں میاں شہباز شریف داجل اور جام پور کے صوبائی حلقہ سے گورچانی سرداروں کی خواہش پر الیکشن لڑے اور جیتے، گورچانی نوجوان شیر علی کو پنجاب اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر بنایا اور پھر داجل اور جام پور کی طرف مڑ کر نہ دیکھا۔

افواہیں یہ بھی تھیں کہ لغاری سرداروں نے میاں شہبازشریف کو ڈیرہ غازی خان شہر کے حلقہ پی پی پی 289 سے بھی الیکشن لڑنے کی دعوت دی تھی تاکہ یہاں ان کا مقابلہ لغاری سرداروں کے سیاسی حریف سردار دوست محمد خان کھوسہ سے ہوگا اور دوسرے ان کے بظاہر اتحادی لیکن دلوں میں فاصلہ ہونے والے علیم شاہ سے بھی چھٹکارا ملے گا، تاہم لغاری سرداروں کا یہ سیاسی داؤ کامیاب نہ ہوسکا۔

کھوسہ چیف سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 سے امیدوار ہیں، این اے 192 کوٹ چھٹہ اور لغاری سرداروں کا اپنا گاؤں چوٹی زیریں (چوٹی شہر سے وہ اکثر ہار جاتے ہیں) اور دیگر قصبہ جات پر مشتمل ہے، لہذا دیکھنا ہوگا کہ حلقہ این اے 192 کے ووٹرز مہمان امیدوار کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں؟۔ کیونکہ داجل اور جام پور کے عوام گزشتہ انتخابات میں میاں شہباز شریف کا حلقہ چھوڑنے اور پسماندہ رکھنے پر ان کے خلاف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close