پنجاب
لاہور کے سکولوں میں بھارتی ایجنڈے پہ مبنی کتاب، بچوں کو پڑھانے کا انکشاف
لاہور کے ایک پرائیویٹ سکول میں متنازع کتاب پڑھائے جانے کے انکشاف کے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ حرکت میں گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک نجی سکول میں معاشرتی علوم کی کتاب میں موجود نقشے میں آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور کے نجی سکول میں متنازعہ کتاب پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، نجی سکول میں پڑھائی جانے والی معاشرتی علوم کی کتاب میں موجود نقشے میں آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے، کتاب دوسری سے آٹھویں جماعت کو پڑھائی جا رہی تھی تاہم انکشاف ہونے پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نجی سکول کے تمام کیمپسز میں پڑھائی جانیوالی سوشل سٹڈیز کی کتاب پر پابندی لگا دی ہے اور کتاب پر پابندی کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔