کھیل و ثقافت

امریکہ کا محمد علی کلے مرحوم کی سزا ختم کرنے پہ غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشہورعالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد علی مرحوم کوبعض عدالتوں کی طرف سے دی گئی سزا کوختم کرتے ہوئے انہیں معاف کرنے پرغورکررہے ہیں۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدرنے کہا کہ محمد علی ان 3000 افراد میں شامل ہیں جنہیں غیرمنصفانہ عدالتی ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا، میں محمد علی کومعاف کرنے پرسنجیدگی سے غور کررہا ہوں۔ اس کے ساتھ ان دیگر افراد کو بھی معاف کرنے کو تیار ہوں جنہیں غیر منصفانہ مقدمات میں الجھایا گیا۔دوسری جانب بعض مقدمات میں محمد علی کلے مرحوم کے وکیل رون ٹوویل نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی کی سزا معاف کرنے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور اب قانونی طورپران کے موکل کو معاف کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہی ہے۔واضح رہے کہ محمد علی کلے نے1967 میں ویت نام جنگ میں شمولیت کے لیے فوج میں بھرتی ہونے سے انکارکردیا تھا۔ اس کے بعد محمد علی کے خلاف بعض عدالتوں میں مقدمات قائم کیے گئے تھے جوان کی وفات کے بعد بھی چل رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close