مولانا پیر افضل قادری نے پاک فوج کے سپہ سالار کو للکار دیا
پنجاب کے دارلحکومت میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیرافضل قادری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو للکار کردیا جبکہ عبدالستارایدھی ، عمران خان اور ابرار الحق کی تنظیموں کیلئے فنڈز دینے کی بھی مخالفت کرتے ہوئے اسے زکواة برباد کرنے کے مترادف قراردیدیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیرمولانا افضل قادری نے کہاکہ ”جنرل راحیل شریف تمہاری ماں روئے، تم روضہ رسول ﷺ پر گئے تو اکڑ کر گئے اور سر سے ٹوپی اتار کرگئے، فرعونیت کا مظاہرہ کیا اور ایدھی جیسی گندے آدمی کو جب تم نے سلیوٹ مارا تو پوری قومیت کی توہین کی“۔
اُنہوں نے میڈیا کو بھی برا بھلا کہتے ہوئے کہاکہ وہ واحد آدمی ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے فنڈز کو مسترد کیا، عبدالستار ایدھی تو چھ چھ مہینے نہاتا ہی نہیں تھاجبکہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں ۔ایک پیروکار کے ہلتے دوپٹے کی ہواؤں میں کھڑے ہوکر اُنہوں نے عمران خان ، ایدھی فاﺅنڈیشن اور .سہاراٹرسٹ کو فنڈز یا زکواة دینے کی مخالفت کردی