پنجاب کی نگراں کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، مزید 4 وزرا حلف اٹھائیں گے
لاہور: پنجاب کی نگراں کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد آج مزید 4 وزرا حلف اٹھائیں گے۔
پاکستان ویوز کے مطابق پنجاب کی نگراں کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد آج مزید 4 وزرا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب 3 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی جہاں گورنر پنجاب کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔
نئے وزرا میں سعید اللہ بابر کو ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کوآپریٹو اور ماحولیات کا قلمدان دیاگیا ہے، سردار تنویر الیاس خان کو زراعت اور فوڈ اینڈ پلاننگ ڈویلپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ میاں نعمان کبیر کو لیبراینڈ ہیومن ریسورس لوکل ڈویلپمنٹ اور ٹرانسپورٹ جب کہ چوہدری مشتاق کو ہائیر ایجوکیشن، اسکول ایجوکیشن، اسپیشل ایجوکیشن اور نان فارمل بیسک ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں پنجاب کی نگراں کابینہ کے لیے 6 وزرا نے حلف اٹھایا تھا۔