دنیا

نائیجیریا کے باشندے نے والد کو نئی بی ایم ڈبلیو کار میں رکھ کر دفنا دیا

ابوجا: نائیجیریا میں ایک شخص نے اپنے والد کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے اسے بالکل نئی بی ایم ڈبلیو ایکس فائی میں رکھ کر اسے قبر میں اتارا, گاڑی کی قیمت پاکستانی رقم میں ایک کروڑ کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اس خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی جب کہ اس شخص کا نام آزوبائیکے بتایا جارہا ہے۔ اس کے والد عمررسیدگی کی پیچیدگیوں کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ والد نے نصیحت کی تھی کہ مرنے کے بعد انہیں ایک کار میں دفنایا جائے اور اسی بنا پر ان کے بیٹے نے اپنی جمع پونجی خرچ کرتے ہوئے نئی بی ایم ڈبلیو خرید کر اس میں اپنے والد کو لٹایا اور اس کے بعد کار کو احتیاط سے قبر میں اتارا گیا۔

مردے کی جگہ کار کو قبر میں اتارنے کے لیے خصوصی چوڑی قبر بنوائی گئی جو چھ فٹ سے بھی زیادہ گہری تھی۔ کار کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے آزوبائیکے کے اس عمل پر شدید تنقید کی ہے کیونکہ نائیجیریا ایک غریب ملک ہے اور یہ رقم کسی اچھی جگہ خرچ کی جاسکتی تھی۔

ایک اور شخص نے لکھا کہ آزوبائیکے نے اپنے والد کی زندگی میں تو انہیں گاڑی نہیں دی لیکن مرنے کے بعد انہیں ایک کار میں رکھ کر قبر میں اتار دیا۔ فیس بک پر تنقید کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ خود نائیجیریا کے گاؤں اور دیہات پانی اور صحت سے محروم ہیں اور اس رقم سے غریبوں کے کئی مسائل حل کیے جاسکتے تھے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں دولت کی نمائش کا رحجان بہت زیادہ ہے، وہاں کروڑ پتی افراد انتہائی مہنگی کاروں اور پرتعیش اشیا کی نمائش کرتے ہیں۔ اس سے قبل نائیجیریا کے ایک ارب پتی اینوگو نے اپنی والدہ کو ایک ہمر جیپ (ایس یو وی) میں دفنایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close