Featuredخیبر پختونخواہ
پشاور کی سطح پر ایم ایم اے اور پیپلز پارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
پشاور: دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل اور پاکستان پیپلز پارٹی نے پشاور کی سطح پر اتحاد کا فیصلہ کرتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا ہے، تاہم باقاعدہ اعلان عیدالفطر کے بعد متوقع ہے۔ ایم ایم اے کے حاجی غلام علی اور عبدالجلیل جان نے گذشتہ شب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید ظاہر علی شاہ کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر خان خلیل اور ضیاء اللہ آفریدی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایم ایم اے کے وفد نے پشاور کی سطح پر پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے ایم ایم اے کی تجویز سے اتفاق کیا، تاہم مزید مشاورت کیلئے عید تک کا وقت مانگ لیا۔ مذکورہ صورتحال پر گذشتہ روز ارباب عالمگیر، ضیاء اللہ آفریدی اور سید ظاہر علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں میں مشاورت بھی ہوئی۔