سندھ

کراچی، قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 238 ملیر اہمیت اختیار کرگیا

کراچی: 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 238 ملیر اہمیت اختیار کرگیا، پیپلز پارٹی کا مقابلہ دو بڑی جماعتوں کے صوبائی صدور اور پی ٹی آئی رہنما کریں گے، امیدواروں نے ووٹ لینے کے لئے گھر گھر جانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں ملیر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 238 پر الیکشن میں دلچسپ صورتحال اور کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے کیونکہ قومی اسمبلی کے اس حلقے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید، مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ محمد شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنما نعیم عادل شیخ کا مقابلہ ہوگا۔

اس حلقے میں ابراہیم حیدری، مجید کالونی، شیر پاؤ، قائد آباد، خلد آباد، ریڑھی گوٹھ، جمعہ حمایتی، بھینس کالونی، لیبر اسکوائر، چشمہ گوٹھ، لالہ آباد، الیاس گوٹھ، داؤد چالی، کالا پانی، سندھی مسلم سوسائٹی، عسکری ٹاؤن ،قذافی ٹاؤن، پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، ریڈیو کالونی، ریلوے کالونی، قائد آباد کوارٹر، مدینہ کالونی، گلستان سوسائٹی، شیراز کالونی، گلشن بونیر اور گل احمد، بختاور گوٹھ و دیگر علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں دیہات کے اندر پیپلز پارٹی کی پوزیشن دیگر جماعتوں کے مقابلے میں مضبوط دکھائی دیتی ہے، جبکہ پختون علاقوں میں پیپلز پارٹی، اے این پی، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی سمیت مذہبی جماعتوں کا ووٹ بینک موجود ہے، جبکہ 25 جولائی کو اس حلقے کے فاتح کا فیصلہ عوام کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close